میشا شفیع کیس: علی ظفر کے وکلا ءکو جواب جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک مہلت
لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ میں میشا شفیع کی نئی درخواست پر علی ظفر کے وکلاءکو جواب جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک مہلت دیدی۔ میشا شفیع کے وکلاءنے میشا شفیع کے بیان پر دوبارہ جرح کرنے کی درخواست دی ہے۔