• news

چوہدری اورنگزیب کا بطور شاہی مہمان سعودی عرب کا دورہ

لاہور( خصوصی نمائندہ)سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعود اور چیئرمین الکبیر ٹاون چوہدری اورنگزیب کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات کا انعقاد ہوا۔جس میں دو طرفہ باہمی امور پر سیر حاصل گفتگوکی گئی۔ملاقات میں پاکستان اور برادر ملک سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیاجنوری 2024میں چوہدری اورنگزیب کی دعوت پر الکبیر آ رچرڈمیں لاہور کی سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعودکے دست مبارک سے کیا جائے گا۔ چوہدری اورنگزیب کو سعودی شہزادہ کی جانب سے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کر وائی گئی ہے۔ سعودی شہزادہ کی جانب سے اس موقع پر چوہدری اورنگزیب کو بیسٹ بزنس اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی اور پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن معتب بن محمد السعود کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ چوہدری اورنگزیب کے حالیہ دورہ سعودی عرب کی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے نہ صرف تعلقات میں مزید گرم جوشی پیدا ہو گی بلکہ پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کیلئے جلدٹھوس اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن