• news

ڈی آئی جی آپریشنز کا دورہ لبرٹی مارکیٹ خدمت مرکز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے پولیس خدمت مرکز لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز اور تحفظ مرکزکی ورکنگ کا جائزہ لیا۔متعلقہ پولیس افسرا ن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو خدمت و تحفظ مراکز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔انہوںنے صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات چیک کئے اورخدمت مرکز پر آئے شہریوں سے ملاقات اور کہا کہ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن