• news

3نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں سے 3 نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ نولکھا کے علاقے میں ریلوے سٹیشن کے قریب کار پارکنگ سے 50 سالہ نامعلوم شخص،فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ سے 40 سالہ نامعلوم شخص جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفین کے ورثاءکی تلاش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن