تھانوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے‘ سکیورٹی آڈٹ کاحکم
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ تمام برانچزاپنا اپنا ورک احسن طریقے سے انجام دیں۔ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار ا±نہوں نے گزشتہ روز اپنے دفترمیں منعقدہ دفتری سٹاف سے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈی ایس پی سکیورٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے ڈی آئی جی، انچارج چائینز ڈیسک،پی اے،اکاو¿نٹنٹ، انچارج لیگل برانچ،انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ، بلڈنگ کلرک، انچارج سکیورٹی،انچارج خدمت مرکز، پولیس ویلفیئر مرکز،انچارج آپس روم و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔انچارجز نے ڈی آئی جی آپریشنز کو برانچز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔سید علی ناصر رضوی نے اسٹیبلشمنٹ برانچ،پی اے، سکیورٹی اورریڈر برانچز کی کارکردگی تسلی بخش ہونے پر شاباش دی۔ انہوں نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھانوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے اور انچار ج چائینز ڈیسک کو سکیورٹی آڈٹ کروانے کاحکم دیا۔ سید علی ناصر رضوی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو متعلقہ برانچز کا کام مزید بہتربنانے اور انچارجز کو اپنا اپنا کام دلجمعی اور لگن سے کرنے کی بھی ہدایت کی۔