• news

سیف سٹیز اتھارٹی ‘ لاہور پولیس کی جرائم پر قابو پانے کےلئے مشترکہ حکمت عملی تیار

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے جرائم پر قابو پانے کےلئے مشترکہ حکمت عملی بنا لی ہے۔لاہور پولیس کو تھانے کی سطح پر کرائم ہیٹ میپ فراہم کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کیلئے سیف سٹی کی جانب سے 15 کالز لوکیشن کی بنیاد پر کرائم ہیٹ میپ بنایا گیا۔شہر کے ڈویژنل ایس پیز ہیٹ میپ کے ذریعے کرائم کی لوکیشن اور اوقات کار کے مطابق اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سیف سٹی، پولیس کو تمام کرائم پیٹرنز اور ملزمان کے حلیہ جات بھی فراہم کر رہی ہے۔کرائم ہیٹ میپ کی روشنی میں فورس کی پٹرولنگ اور تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی ارسلان زاہد نے کہا کہ ہیٹ میپ کی مدد سے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کی روک تھام کےلئے ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں۔15 کالز ریکارڈ ڈیٹا سے جرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم لوکیشن بارے مدد مل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن