فیروز والہ : شہریوں نے 2کمسن ڈکیت پکڑ لئے ‘درگت کے بعد پولیس کے حوالے
فیروز والہ(نامہ نگار)تھانہ صدر کے علاقہ مرزا ورکاں کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ناکامی پر دوکمسن ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے جن کی خوب درگت بنانے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا، پکڑے جانیوالے ڈاکو منڈی مویشیاں سے بیوپاریوں کا تعاقب کررہے تھے کہ مرزا ورکاں کے قریب اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹنے کی کوشش کی تومزاحمت کرنے پر ان پر ڈاکو وں نے فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر پسٹل میں گولی پھنس گئی جس پر اہل دیہہ نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔