• news

نوجوان ڈاکٹر بہترین معالج بننے کیلئے ریسرچ پر بھی توجہ دیں:زرفشاں طاہر

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر بہترین معالج بننے اور میڈیکل کی فیلڈ میں نام پیدا کرنے کیلئے ریسرچ پر بھی توجہ دیں۔میڈیکل سائنس کی ترقی کا انحصار مسلسل تحقیق پر ہے۔ینگ ڈاکٹر بیسک ریسرچ سے آغاز کریں اچھے رزلٹ آنے پر انکی دلچسپی میں روز بروز اضافہ ہوتا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جسکی وجہ سے کسی ایک ملک میں سامنے آنے والی بیماری دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسکی روک تھام کیلئے انٹرنیشنل کولیبو ریشن کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات اور تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات پیدا کی جاسکیں۔ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبہ کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈیکل ریسرچ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور تحقیق کی بدولت ہی طبی ماہرین ایک مظبوط اور موثر حکمت عملی اور پالیسی مرتب سکتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شیخ زائد میڈیکل کمپلیکس لاہور میں میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے موضوع پر انٹرنیشنل کونفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن