نارنگ منڈی: ریلوے سٹیشن کچراکنڈی میں تبدیل‘تعفن پھیلنے لگا
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)سبزی وفروٹ فروش ریلوے لائنوں میں گلے سڑے پھل سبزیاں کچرا پھینکنے لگے دور دورتک بدبو پھیل گئی تعفن بدبو سے گزرنامحال ہو گیا بارش کی وجہ سے ریلوے سٹیشن کچراکنڈی میں تبدیل ہو گیاکوڑے کے ڈھیر ‘ گندگی اور بدبو سے سانس لینا بھی محال ہو چکا گلے سڑے پھلوں سبزیوں کے ڈھیروں سے وبائی امراض جنم لے رہے ہیں اورشہری سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیںمتعدد بارمقامی ریلوے انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی مگر بے حسی غالب رہی جس سے یہ بات عیاں ہو چکی کہ ریلوے کی مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ ہورہاہے۔سماجی ومذہبی تنظیموں سمیت شہریوں نے شدید احتجاج کرتے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔