ہلال احمر کے زیراہتمام پنجاب پولیس اورٹریفک پولیس کی 2 روزہ ٹریننگ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پرضلعی برانچ ہلال احمر کے زیراہتمام پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس کی 2 روزہ ابتدائی طبی امداد ٹریننگ، ابتدائی طبی امداد کی تربیت سے حادثات اور ہنگامی حالات میں زخمی افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی سے قیمتی جانوں کے تحفظ کوممکن بنایا جاسکتا ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تا کہ وہ ہنگامی حالات میں اپنی اور دوسرے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرسکے، اس موقع پرسٹی ٹریفک پولیس آفیسرعائشہ بٹ،ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر محمد بلال عنایت بٹ،فرسٹ ایڈ ٹرینر ہلال احمر بھی ہمراہ تھے، ٹریننگ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او عائشہ بٹ نے کہا کہ ہلال احمر گوجرانوالہ کی طرف سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگز کا تسلسل سے انعقاد اچھا اقدام ہے جس سے نہ صرف پولیس،سرکاری افسران و اہلکاروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت میسر آ رہی ہے بلکہ اس سے دوسرے افراد بھی استفادہ کر رہے ہیں،ٹریننگ کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی اوردیگرمہمانوں نے 2روزہ ابتدائی طبی امداد ٹریننگ ورکشاپ میں شریک 40 اہلکاروں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبلز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔