پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سیاسی وسماجی رہنما وانجمن ارائیاں کے سینئر وائس چیئرمین میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے اس وقت ڈالر کے ریٹ میں کمی کے باوجود پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے کیونکہ پہلے ہی مہنگائی نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ریگل سٹی میں عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ظفر اقبال انصاری ،شہزادہ خان، ملک آصف ، سید محمد علی سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔