• news

پاکستان کو 2024ءمیں مشکلات کا سامنا رہے گا، انتخابات سے معیشت سنبھل سکتی ہے: ایشیائی ترقیاتی بنک

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنی آو¿ٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس الیکشن ہونے سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباو¿ برقرار رہے گا۔ رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کے لیے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا۔ درآمدات پر کنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔ کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے۔ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔ اے ڈی بی نے توانائی شعبے اور دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات پر بھی زور دیا۔ اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔ سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے تحفظ کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) نے اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر قرار دے دیا ہے۔ تاہم اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن