ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی جبکہ دیر کی ویلج کونسل میں نائب قاصد کی ملازمت پر تقرری نہ کئے جانے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ چیف جسٹس نے مختلف درخواستوں کی سماعت کی۔ ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس نے دوران سماعت وکیل کی تیاری نہ ہونے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ادھر ا±دھر کی باتیں کرنی ہیں تو کرلیں پھر ہم آپ کو جرمانہ کریں گے، آپ تیاری کرکے نہیں آئے، جج صاحب کیس بتا رہے ہیں تو آپ ٹوک رہے ہیں، کچھ تو تمیز رکھیں۔ دیر کی ویلیج کونسل میں نائب قاصد کی ملازمت پر تقرری نہ کئے جانے کیخلاف درخواست پر عدالت عظمی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جب کوئی تقرری ہوئی ہی نہیں تو آپ کا حق کیسے متاثر ہوا؟۔ سرکار ملازمت کا اشتہار دے کر کوئی تقرری نہ کرے تو اس سے کسی کا حق متاثر نہیں ہوتا، ہوسکتا ہے کہ سرکار بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے تقرری نہ کرے۔