• news

پرویز الٰہی پر شوگر ملز کرشنگ کوٹہ بڑھانے کا الزام، ایک اور مقدمہ درج

لاہور (خبر نگار) محکمہ اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز لٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔ پرویز الٰہی کےخلاف مقدمات کی تعداد 6 ہو گئی۔ نیا مقدمہ شوگر ملز کا کرشنگ کوٹہ بڑھانے کے الزام میں درج کیا گیا۔ سابق سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت 3ملزمان شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتار کر لئے گئے۔ سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا بھائی مخدوم عمر شہر یار بھی مقدمے میں نامزد ہے۔ دیگرملزمان میں مونس الٰہی، اہلیہ تحریم الہٰی، سابق ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز راﺅ پرویز اختر، نواز چیمہ، منیر حسین، عماد الدین شامل ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سمیت 5 افسران کا تعین تفتیش کے بعد ہوگا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی۔ ڈی جی انڈسٹریز راﺅ پرویز اختر کی سربراہی میں4 رکنی کمیٹی نے غیر قانونی کام کیے۔ سپیشل سیکرٹری ٹو سی ایم خرم شہزاد، ڈی جی اگریکلچرل انجم علی اور ڈی سی سلمان لودھی کمیٹی کے ممبر تھے۔ کمیٹی ارکان نے خسرو بختیار کے بھائی سے رشوت لے کر کوٹہ بڑھایا۔ دو شوگر ملوں آر وائی کے اور مدینہ شوگر مل کی کرشنگ کپیسٹی 17000 ٹن تھی۔ پرویز الٰہی نے 2022ءمیں کپیسٹی بڑھانے کی منظوری دی، جو 22000 ہزار ٹن روزانہ تھی۔ دونوں شوگر ملوں نے غیر قانونی طور پر کپیسٹی 42000 ٹن کر دی۔ مونس الٰہی اور تحریم الٰہی دونوں شوگر ملوں میں شئیر ہولڈرز ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن