سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے: حریت کانفرنس
سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کی طرف سے جنرل اسمبلی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امید ہے وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکریں گے۔ جبکہ بھارتی حکومت بی جے پی کی ہار کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر اسمبلی انتخابات کرانے سے انکار کر رہی ہے۔ اب مقبوضہ کشمیر کے گورنر منوج سنہا نے دعوی کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی 80 فیصد آبادی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ سروے کرایا جائے تو واضح ہو گا کہ جموں و کشمیر کی 80 فیصد آبادی انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔دوسری جانب جموں و کشمیر کے رامبن ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 40 بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ رامبن ضلع میں موسم خی خرابی کے دوران کیئ مقامات پر آسمانی بجلی گری ۔