بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط توانائی کی منصوبہ بندی ضروری: سمیع سعید
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مربوط توانائی کی منصوبہ بندی بہت ضروری ہے اور موجودہ حکومت اس بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اس خیالات کا اظہار نگران وزیر منصوبہ بندی نے پلاننگ کمشن کے انرجی ونگ کے زیر اہتمام "پائیدار ترقی کے لیے مربوط توانائی کی منصوبہ بندی" کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے کیا۔ واضح رہے کہ اگست 2022ءمیں برائے پائیدار ترقی نے ذاتی طور پر ٹریننگ پروگرام فراہم کرنے کی پہل کی جہاں توانائی کے شعبے کے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو تربیتی عمل میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔