• news

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مہاجر کیمپ جلا دیا: شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ، 20 زخمی ہوگئے

جنین‘ ریاض (آئی این پی‘ اے پی پی) اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر قابض فورسز کے حملہ میں شہداءکی تعداد 4 اور زحمی 20 ہو گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی۔ اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں داخل ہوتے ہی فائر کھول دیا اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ صیہونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 20فلسطینی جھلس کر زخمی ہوئے۔ سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ مصر‘ یمن اور اردن نے یہودی انتہاپسندوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کی ہے۔ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کو روکیں اور خطے میں عدم استحکام کو بڑھاوا دینے سے گریز کریں۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشز کی خلاف وزی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن