• news

نادرا سے کہتا ہوں حافظ نعیم الرحمن کے نام کے ساتھ میئر کراچی لکھ دیں: گورنر سندھ

 کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا نادرا سے کہتا ہوں حافظ نعیم الرحمن کے نام کے ساتھ میئر کراچی لکھ دیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا 10 ماہ میں ضلع وسطی میں 65 پارکوں کا افتتاح کیا۔ گورنر ہاﺅس کو عوامی گورنر ہاﺅس بنایا۔ پارکوں کا کسی ایک شخص کے نام سے منسوب ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔ نادرا سے کہتا ہوں کہ حافظ نعیم کے نام کے ساتھ میئر کراچی لکھ دیں۔ آپ نے رمضان میں افطار پر ماﺅں‘ بہنوں کو چوڑیاں پہنانے پر بھی اعتراض کیا تھا۔ لوگ پوچھتے ہیں کراچی میں اربوں روپے کے اشتہار لگے‘ اس کا پیسہ کہاں سے آیا۔ ان کا کہنا تھا حافظ نعیم کو دعوت دیتا ہوں کہ گورنر ہاﺅس کے اچھے کاموں میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ کسی کی جانب سے نعروں اور تنقید کی وجہ سے اپنے اچھے کاموں کو نہیں روکوں گا۔ حافظ نعیم نے 15 سے 20 لاکھ روپے خرچ کرکے سوشل میڈیا پر تشہیر کی۔

ای پیپر-دی نیشن