• news

مریدکے: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ ساتھی گرفتار

 مرید کے+ فیروز والہ(نامہ نگاران) جی ٹی روڈ کی ابادی کھوڑی( مرید کے) کے قریب دن دہاڑے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زندہ حالت میں گرفتار اورایک ڈاکو فرار ہو گیا۔جرمنی پلٹ فیملی کار پر سوار ہو کر لاہور سے گجرات جا رہی تھی جب کھوڑی کے قریب پہنچی تو موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر روک کر کار میں سوار قمر اقبال اور اس کی فیملی کو لوٹ لیا۔ ان سے لاکھوں روپے ‘زیورات ،نقدی اور دیگر سامان چھین لیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر مرید کے عمر شیراز گھمن ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی محسن نامی ہلاک جبکہ ایک ڈاکو ناصر کو گرفتار کر لیا گیا اور ایک ڈاکو فرار ہو گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن