• news

سعدیہ عباسی ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن منتخب

اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے حوالے سے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کمیٹی سینیٹرز کامل علی آغا، انجینئر رخسانہ زبیری، سعدیہ عباسی، نصیب اللہ بازئی، محمد اکرم نے شرکت کی۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے خصوصی طور پر کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ ممبر کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا نے سینیٹر سعدیہ عباسی کا نام بطور چیئرپرسن کمیٹی تجویز کیا جبکہ باقی تمام ممبران کمیٹی نے ان کے نام کی تائید کی۔ سینیٹر سعدیہ عباسی متفقہ طور پر ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کی چیئرپرسن منتخب ہو گئیں۔ چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر سعدیہ عباسی نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کمیٹی نے جن توقعات کا اظہار کیا ہے ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن