انسولین اور ہایپرین دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع : وزیر صحت
اسلام آباد(خبر نگار)نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاہے، ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنارہی ہے۔ بدھ کو وزارت سےجاری بیان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیل انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہوکر دیاہے۔ ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کو ہدایت کی ہےکہ فاسٹ ٹریک پر رجسٹریشن یقینی بنانے اور ہفتہ وار مجھے رپورٹ دے ۔ ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی رجسٹریشن سے خاص طور پر شوگر اور مرگی کے مریضوں کیلئے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے موثر ترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ ہم فارما انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر دس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لیا۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے متعدد درخواستوں کی منظوری دے دی۔