• news

ننکانہ‘ لائن مین کی پٹائی‘ وکلاءپر مقدمہ‘ ڈسٹرکٹ بار آج ہڑتال کرے گی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ضلع کچہری میں وکلاءکے ہاتھوں لیسکو لائن مین کی پٹائی کا معاملہ، ڈسٹرکٹ بار کی وکلاءکے خلاف مقدمہ درج کرانے کی شدید مذمت، آج وکلاءلیسکو کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل سکندر سدھو اور سیکرٹری رائے رضوان کھرل نے بار روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب محکمہ واپڈا کی جانب سے بار ممبران عمر تار ڑ، بلال اور منصور اشرف ایڈووکیٹس کے خلاف درج کرائی گئی جھوٹی اور حقائق سے منافی ایف آئی آر درج کی پرزور مذمت کرتی ہے، اس سے پہلے بھی ہماری بار کے نہایت قابل احترام سینیئر ممبر سابق وزیر مہر سعید ظفر پڈھیار پر بھی جھوٹی اور خلاف حقائق ایف آئی آر درج کروائی گئی مگر ہم نے ملکی حالات کے پیش نظر نہایت شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض قانونی راستہ اختیار کیا اور سرخرو ہوئے مگر ہماری شرافت کو کمزوری سمجھ لیا گیا ہے۔ واپڈا والے سمجھ لیں کہ شرافت کا مطلب کمزوری نہیں ہوتا اب بھی ایسی ہی جھوٹی اور حقائق سے منافی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جبکہ واپڈا کے افسران شیخ رضوان ایکسین ننکانہ صاحب اور حافظ سکندر ایس ڈی او منڈی فیض آباد سمیت تمام عملے کا رویہ وکلاءسمیت عوام الناس کے نامناسب ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن