مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
نیو یارک (آئی این پی ) عالمی منڈی میں 100 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھتی خام تیل کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق یو ایس فیڈرل ریزرو کے سود کی شرح کے فیصلے سے قبل بدھ کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 10 ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔