سندھ ہائی کورٹ کا پولیس کو عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
کراچی (آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی حراست اور گمشدگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔