سپریم کورٹ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی۔ وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والے ٹرائلز کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراضات میں کہا گیا کہ درخواست گزار کیس عوامی اہمیت کا ہونے کا نکتہ اجاگر نہیں کر سکے۔ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔ درخواست گزار نے کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔