• news

لگتا ہے سیکرٹری آبپاشی جیل جانا چاہتے‘ ملازم مستقل کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر ہائیکورٹ برہم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی محکمہ آبپاشی کے 110ملازمین کے مستقل کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر برہم ہوگئے۔ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے 28ستمبر تک مہلت دے دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملازمین کو مستقل کر کے فیصلہ کی کاپی عدالت میں جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ لگتا ہے کہ سیکرٹری آبپاشی جیل جانا چاہتے ہیں، عدالت کے روبرو ملک اویس خالد نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر محکمہ آبپاشی کے 110ملازمین کو مستقل کیا گیا پھر دو ماہ بعد دوبارہ مستقلی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن