• news

کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کر لی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستانی کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر لی۔ شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماو¿نٹ مناسلو کو سر کر لیا۔ شہروز کاشف اس بار 8163 میٹر بلند چوٹی کی ”ریئل سمٹ“ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ نوجوان کوہ پیما نے 2021ءمیں پہلی بار ماو¿نٹ مناسلو سر کیا تھا تاہم بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے جس کے بعد شہروز کاشف نے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن