حکومت بجلی چوروں کیلئے خصوصی عدالت ، پولیس سٹیشن قائم کرے:خورشید احمد
لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام محکمہ بجلی واپڈا کے محنت کشوں نے ملک بھر میں اجتماعات منعق کرکے بجلی چوری روکنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا بجلی کے ملازمین کو مدد مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور حکومت اپنے اعلان کے مطابق بجلی چوروں کو سزا دینے کیلئے خصوصی عدالت اور پولیس سٹیشن قائم کرے۔ اجلاس بختیار لیبر ہال میں ہوا جسے خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین و دیگر نمائندگان اسامہ طارق‘ مظفر متین‘ نوشیر خان و دیگر نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ بجلی کے کام پر سٹاف کی شدید کمی ہے۔ خالی آسامیوں کو جلد پُر کی جائیں۔ نیز مہنگی بجلی سے چھٹکارا دلانے کیلئے آئی پی پی کے ریٹس کم کرائے جائیں۔