نبیل جاوید سے ورلڈ بنک وفد کی ملاقات ،پلس پرا جیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
لاہور(نیوز رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ورلڈ بنک کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پلس پرا جیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ایل آ ر اے سائرہ عمر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پلس عاصم سلیم نے بھی شرکت کی۔ سینئر لینڈ ایڈمنسٹریشن ڈونگ کیو کی قیادت میں ورلڈ بینک ما ہرین نے پلس پرا جیکٹ کی گزشتہ 6ماہ کی کا ر کردگی کا جائزہ لیا۔ وفد نے تما م اہدا ف کو بروقت مکمل کر نے پر اطمینان کا اظہار کیا۔