• news

کارکردگی جائزہ اجلاس‘سی سی پی او کا زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کا حکم

ٍلاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں ڈویڑنل ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔انہوںنے زیر تفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈنسی پر اظہارِ خفگی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی اور زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کا حکم دیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کے ورثاءکو اگر اپنے پیاروں یا بچوں کے علاج میںکوئی مشکل پیش آئے تو فوری میرے نوٹس میں لائیں تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او نے بچوں کے والدین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن