پسماندہ علاقوں کے 24 گھنٹے علاج کی سہولت ، الٹراساو¿نڈ مشینیں مہیا :جمال ناصر
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں 300 بنیادی مراکز صحت میں 24 گھنٹے علاج کی سہولت مہیا کر دی گئی جہاں مزید ڈاکٹر اور اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ نگران حکومت نے ان بنیادی مراکز صحت میں 300 الٹراساو¿نڈ مشینیں بھی مہیا کر دی ہیں۔ عام مریضوں کے علاج کے علاوہ یہاں حاملہ عورتوں کیلئے زچگی کی سہولت اور نوزائیدہ بچوں کے علاج کا بھی انتظام ہے۔ ان بنیادی مراکز صحت میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی مفت لگائے جاتے ہیں۔ اس اقدام سے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات تک رسائی ہوگی۔ بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی سے بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباو¿ کم ہو گا۔