• news

پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر عوام دشمن پالیساں ختم کر کے عوامی راج قائم کرےگی:احمد محمود

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کی آگاہی اور اس کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے کیونکہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں،کلرکوں، محنت کشوں اور مظلوم دکھی انسانوں کی جماعت ہے۔ بھٹو کے جیالے برسر اقتدار ہوں تو عوامی مسائل کو حل کر نے کیلئے عوامی وسائل عوام کو مہیا کرنے کے ریاستی اقدامات کرتے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آکر بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں غریب عوام کے مسائل حل کر کے قومی ترقی اور استحکام کیلئے ان تمام عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کر کے عوامی راج قائم کرےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن