محمد طاہروٹو کاجلو بوٹینیکل باغ میںپہلے بٹر فلائی ہاو¿س کو اپ گریڈ کرنے کا حکم
لاہور(خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد طاہروٹو نے لاہور کے جلو بوٹینیکل باغ میں بننے والے ملک کے پہلے بٹر فلائی ہاو¿س کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دیاہے۔ پہلی بار 2015 میں کھولا گیا اپنی نوعیت کا پہلا تتلی aviary 16,500 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 50 قسم کی تتلیاں ہیں جن میں کچھ غیر ملکی نسلیں بھی شامل ہیں۔ پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں محمد طاہر وٹونے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کا حکم دیا جس میں سیاحوں کیلئے ضروری معلومات کی فراہمی اور شہریوں کورنگ برنگی تتلیوں کے بارے میں آگاہی کے طریقوں کی تفصیل موجود ہو۔انہوں نے تتلیوں کی افزائش کیلئے قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لیے چھت، گنبد اور چلرز کی دیکھ بھال اور بہتری کی ہدایت بھی کی۔