آل پاکستان شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈلسٹ پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی
لاہور(نامہ نگار)کراچی میں منعقدہ ایکسٹریم ہینڈ گن آل پاکستان شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان پولیس شوٹنگ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔