• news

آپ نے لوگوں میں محبت کا پیغام عام کیا:حاجی بشیر سحر

پتوکی (نامہ نگار) ضلعی صدر جمعےت علمائے پاکستان نورانی حاجی بشیر سحر مئیو نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں رحمت العالمین کی ولادت پوری دنیا کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے اور اس نعمت کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کیا جائے ۔آپ کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے ختم ہوئے ، آپ نے انسانیت کا درس دیا اور لوگوں میں محبت کا پیغام عام کیا۔ آپ کی اس دنیا میں تشریف آوری سے توحید کی پہچان نصیب ہوئی، انسانیت کو عروج حاصل ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن