اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ تحصیل ہسپتال چونیاں ‘ نئے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا
چونیاں(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں کا دورہ اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں نئے جدید آپریشن تھیٹر کپلیکس کا افتتاح کر دیا۔تحصیل چونیاں اور گردو نواح کے علاقوں کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ‘ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب، ڈی سی قصور اور سی او ہیلتھ قصور کا شکریہ ادا کیا جنہوں کی خصوصی توجہ سے 4 کروڑ روپے تحصیل ہسپتال کو تعمیراتی کام کیلئے دئیے۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سلیم، ایم ایس چونیاں ڈاکٹر احمد،سینئر سرجن ڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر طاہر شاہین بھی موجود تھے۔