حکومت ون ونڈو آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے:شیخ فیصل ایوب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بزنس کمیونٹی کی مشکلات دور کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے یہ حکومت پنجاب کا انتہائی احسن قدم ہے ، اس سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات ایک جگہ سے دستیاب ہونگی بلکہ کاروباری افراد کا وقت اور پیسہ بچ جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے سیکریٹری انڈسٹری کے ساتھ زوم میٹنگ میں کیا جبکہ زوم میٹنگ میں ملتان،فیصل آباد ،لاہور ،سیالکوٹ کے صدور کے علاوہ سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل، سابق سینئرنائب صدر عرفان سہیل شامل تھے۔