نوشہرہ ورکاں:بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی شدیدزخمی
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)بڑے بھائی کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی شدیدزخمی،بتایا گیا ہے کہ محلہ مدینہ مسجد بدروتہ روڈ میں گھریلو تنازعہ پر دو بھائیوں میں تلخ کلامی ہوئی، طیش میں آکر بڑے بھائی خاور علی نے بھائی رانا بابر کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ، ریسکیو 1122 نے بابر کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔