نوشہرہ ورکاں:گیپکو اہلکاروں کی پھرتیاں بے گناہ کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گیپکو اہلکاروں کی پھرتیاں،بے گناہ کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔ گیپکو نوشہرہ ورکاں کے اہلکاروں نے ٹھیکیدار مقصود احمد چہل کےخلاف بغیر تحقیق کے بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایف آئی آردرج کروا دی ملزم کے احتجاج پر اس کی بجائے ٹھیکیدار عنصر شہزاد کو اس مقدمہ میں نامزد کر دیا ۔