گوجرانوالہ :آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے بعد شہر میں آئی ڈراپس کی مصنوعی قلت
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ میں آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے بعد شہر میں آئی ڈراپس کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی،جبکہ دستیاب ادویات اور آئی ڈراپس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے۔آئی ڈراپس کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی سے منافع خوری کا بازارگرم ہوگیا ہے۔ مریض آنکھ کی پتلی میں جلن، سوزش، خارش، سرخی، آنکھوں میں زیادہ پانی اور پیپ کے اخراج کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں، دوسری طرف شہر میں ادویات کی ہول سیل مارکیٹوں اور میڈیکل اسٹورز پر معتدد آئی ڈراپس غائب ہوچکے ہیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ کچھ منافع خور ان کی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔