• news

سیالکوٹ ریجن میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد کے سپیڈ سٹار باو¿لر فیصل عباس جنہوں نے سیالکوٹ ریجن انٹر ڈسٹرکٹ سینئر میں فاسٹ با¶لرز میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کر کے ریجن میں ٹاپ کیا تھا ان کو ریجنل ٹیم میں موقع نہ مل سکا، جس پر ضلع بھر کے عوامی ،سماجی اور سپورٹس کے حلقوں مےں تشوےش کی لہر دوڑ گئی۔ سپورٹس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ جو بالر 9, 10 وکٹیں لینے والے تھے وہ اس وقت ریجن میں کھیل رہے ہیں۔لےکن حافظ آباد کے سپیڈ سٹار بالر فیصل عباس کورےجنل ٹےم سے باہر رکھ کر زےادتی کی گئی ہے۔ سیالکوٹ کے علاوہ باقی جتنے بھی ریجن ہیں ان میں میرٹ کی بنیادوں پر ٹاپ کرنے والے کھلاڑی ہی ٹیموں میں کھیل رہے ہیں جبکہ سیالکوٹ ریجن میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اہل حافظ آباد اس زیادتی پر سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہماری پاکستان کرکٹ بورڈ سے گزارش ہے کہ حافظ آباد کے ہونہار کھلاڑی فیصل عباس کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا ازالہ کیا جائے اور اسے اس کا حق لے کر دیا جائے تاکہ اچھا کھیل پیش کرنے والے کھلاڑی دل برداشتہ ہو کر کرکٹ کھیلنا ہی نہ چھوڑ دیں۔ایک بہترین کھلاڑی جوکہ علاقے کا نام روشن کرسکتا ہے اس کو موقع نہ دینا کسی طور بھی درست فیصلہ نہ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن