• news

ڈنڈی مارنے والے مٹھی بھر افسران کو سبق سکھانے کی تیاری مکمل

فیصل ادریس بٹ
الیکشن کی آمد آمد ہے ملک بھر میں اور چاروں صوبوں میں اسوقت نگران حکومتیں کام کررہی ہیں اگر وفاقی نگران حکومت اور صوبائی حکومتوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو عوامی پراجیکٹس اور اہل پنجاب کی عوام کے لیے دن رات پنجاب حکومت محنت کررہی ہے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے شب و روز عوامی خدمت پر مامور ہیں محسن نقوی پنجاب کے قریہ قریہ کونہ کونہ میں پہنچ کر عوام کودر پیش مسائل کا خاتمہ کرنے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں ہر ایسے محکمے میں انکی رسائی ہو جاتی ہے جہاں عوامی مفادات کو نظر انداز کرکے ذاتی مفادات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے انکی انٹیلی جنس اس قدر تیز ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور افسران کے ذاتی مفادات کا قلع قمع کرنے کی تہہ تک پہنچ کر موقع واردات پر بھی پہنچ جاتے ہیں متعلقہ افسران کو پہلے پہل تحمل کے ساتھ سمجھانے کی کوشیش کرتے ہیں کہ افسران عوامی مفادات کے خلاف کام کرنے سے باز رہیں اگر انکی سمجھ میں پیار کی زبان نہ آئے تو وہ افسران کو گھر بھیجنے کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں ۔کچھ دانشوروں کا خیال ہے کہ محسن نقوی بیک وقت ذوالفقار علی بھٹو اور شہباز شریف ماڈل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں محسن نقوی کے لیے نہائیت آسان تھا کہ وہ نگران وزیراعلی کے طور پر خاموشی سے اپنے اور چاہنے والوں کے مفادات کو فروغ دیتے انکا تحفظ کرتے پروٹوکول انجوائے کرتے اور الیکشن کے بعد دوسرے نگران وزرائے اعلیٰ کی طرح خاموشی سے اپنا بوریا بستر سمیٹ کر گھر چلے جاتے اسوقت دیگر صوبوں میں وزرا اعلیٰ پروٹوکول انجوائے کرنے اورمفادات کے تحفظ کے لیے مصروف عمل ہیں اگر کہیں وزیراعلیٰ نیک شریف ہیں تو وہ خاموشی سے اپنا وقت پورا کررھے ھیں اور انکے اختیارات گورنر انجوائے کررہے ہیں محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلی درجہ بندی کی جائے تو وہ نگران وزرا اعلی کی فہرست میں نمبر ون پر آتے ہیں وہ نہ صرف پنجاب کی عوام کے لیے صوبے وفاق سے دستیاب وسائل حاصل کرکے پنجاب کو خوشحال بنانے کی دھن میں مگن ہیں بلکہ وہ بین الاقوامی طور پر بھی وسائل پنجاب میں لانے کی کوشیش کررہے ہیں۔ انکی کامیابی اور نیک نیتی کے پیچھے انکی قابل بیوروکرٹیک ٹیم کو بھی کریڈٹ دینا چاھیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سینئر ممبربورڈ آف ریونیو کی حیثیت میں کرپشن اور جعل سازی کاکامیابی کے ساتھ قلع قمع کر چکے ہیں جب سے انھوں نے بطور چیف سیکرٹری پنجاب منصب سنبھالا ہے تب سے محسن نقوی اور ان کی ٹیم تمام چیلنجز کامقابلہ کامیابی سے کررہی ہے ۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان اور انکی ٹیم وزیر اعلی کے ویژن کو کامیاب بنانے کے حوالے سے دن رات محنت کررہی ہے زاہد زمان اپنی ٹیم سے مطمن نظر آتے ہیں ڈنڈی مارنے والے مٹھی بھر افسران کو سبق سکھانے کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے جس پر وزیراعلی محسن نقوی اور چیف سیکرٹری زاہد زمان کی چین سے واپسی پر عملدرامد ہو جائے گا پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے محسن نقوی زاہد زمان اسوقت ایک ہفتے کا کامیاب دورہ چین مکمل کرکے واپس پہنچ گئے ہیں چین میں زاہد زمان نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جدید منصوبہ جات لگائے جانے انڈسٹری زراعت صحت انرجی ائی ٹی ڈیمز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اھم ایم او یو سائن کیے ہیں چینی کمپنیز پاکستان اکر جلد منصوبہ جات کا اغاز کریں گی جس سے پنجاب کی معشیت مستحکم ہوگی نوجوانوں اور ہنر مندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے پنجاب میں خوشحالی ہوگی پنجاب دیگر صوبوں کا بڑا بھائی سمجھا جاتا ہے پنجاب میں خوشحالی کا مطلب ملک میں خوشحالی ہو گی ملک میں اسوقت نازک صورتحال ہے وزیر اعلی محسن نقوی اور زاہد زمان جس طرز پر عوامی خدمت کو شعار بنا کر کام کر رہے ہیں اسطرح وزیر اعظم اور دیگر وزرائے اعلیٰ کو بھی کام کرنا چاہیے تاکہ ملک نازک موڑ سے اگے بڑھ سکے ۔

فیصل ادریس بٹ

فیصل ادریس بٹ

ای پیپر-دی نیشن