شیخ رشید کی لال حویلی خالی کروا کر سیل کارروا ئی ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی خالی کرا کر سیل کر دی گئی،متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ لال حویلی کے باہر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کی سکیورٹی تعینات کردی گئی ۔ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا شیخ رشید کی غیرقانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا جو انتقامی کاروائی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔