• news

سپریم کورٹ 28ستمبر کو فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کریگی

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فیض آباد نظر ثانی بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بنچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ کی منظوری کے دوران ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی پرتحریک لبیک نے فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے خاتمے کے لئے عدالت نے حکم بھی جاری کیا۔

ای پیپر-دی نیشن