• news

شہباز شریف‘ مریم نواز لندن پہنچ گئے‘ آج اہم پارٹی اجلاس

لندن (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز آج لندن میں پارٹی قیادت کے اہم اجلاس میں شرکت کرینگے۔ مریم نواز ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گی۔ صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میڈیا سے جمعہ کے روز بات کروں گی۔ شہباز شریف غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 629کے ذریعے لاہور سے براستہ دوحہ لندن کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ لاہور ائیر پورٹ پر شہریوں نے مریم نواز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنائیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن