• news

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 1500 گرفتار، 6 ارب وصال، سندھ میں اربوں روپے کی گیس چوری

اسلام آباد لاہور فیروز والہ ننکانہ گوجرانوالہ قلعہ دیدار سنگھ نوشہرہ ورکاں نارنگ منڈی (نامہ نگاران+ نمائندگان خصوصی+ نمائندگان نوائے وقت) ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 7 روز میں 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوروں کےخلاف مہم زوروں سے جاری ہے جس دوران آخری 7 دن میں بجلی چوروں سے 6 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جب کہ 1500بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوری کلچر ختم کیے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ جرم کرنے والوں کی سزا بل اداکرنے والوں کو دینے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہیں اور 15ویں روز تمام سرکلزمیں 439 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،435 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئیں جن میں سے239ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ، اس دوران30ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی سمیت سندھ بھر میں صنعتی صارفین کی جانب سے اربوں روپے گیس چوری کا انکشاف کیا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق گیس کی 90 فیصد چوری کراچی کے صنعتی صارفین کرتے رہے، کراچی سمیت سندھ میں 15 ماہ کے دوران صنعتوں نے 5.5 ارب کی گیس چوری کی گئی۔ ادھر صنعتی حلقوں نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی کنکشنز میں ہیوی پریشر کی لائنوں کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے کی ملی بھگت کے سوا کسی قسم کا کنڈا نہیں ڈالا جاسکتا، ہائی پریشر لائنوں سے گیس چوری میں خود سوئی گیس کا عملہ اور افسران ملوث ہیں۔ ننکانہ صاحب کا تحصیلدار بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا ، پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے تحصیلدار کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا پولیس رپورٹ کے مطابق محکمہ واپڈا نے تحصیدار ننکانہ محمد اقبال کی رہائشگاہ کابجلی کنکشن عدم ادائیگی کے باعث منقطع کیا ہواتھا کہ گذشتہ روز واپڈ اٹیم نے دوران چیکنگ مذکورہ رہائش گاہ پر کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑ لی جس پر محکمہ واپڈا نے تحصیل دار کو ایک لاکھ50ہزار روپے کا ڈیٹیکشن بل ڈال دیا اور پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مذکورہ تحصیلدار کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ فیروز والہ میں چکوک ایریا ،رانا ٹاو¿ن، پٹھان کالونی کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑی اور 40 افراد کے بجلی چوری کے خلاف مقدمات درج کروا دیا گیا ہے نوشہرہ ورکاں میں تین مزید بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔ نارنگ منڈی میں ایس ای سرکل شیخوپورہ نجم الحسن کی ہدایت پر ایکسیئن مریدکے انجینئر کامران نوید کی قیادت میں نارنگ شہر اور گردونواح کے دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری درجنوں بجلی چور گرفتار لاکھوں کے جرمانے آخری چور تک آپریشن جاری رہے گا ۔قلعہ دیدار سنگھ میں انٹیلی جنس بیورو اور سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری اسسٹنٹ کمشنر (صدر) میاں توصیف حسن کا قلعہ دیدار سنگھ رائس ملز پر چھاپے، رائس ملز سے یوریا کھاد کی 4000 بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا۔ گوجرانوالہ میں وزارتِ توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پر گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاﺅن پندرہویں روز بھی بھرپور طریقے سے جاری رہا، مزید 40بجلی چور پکڑے گئے، 788افراد کے خلاف مقدمہ درج، 31بجلی چور گرفتار، بجلی چوروں کو 6کروڑ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔گیپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرمحمد ایوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅںپندرہویں روز بھی جاری رہا۔7ستمبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کارروائیوںکے نتیجہ میں تمام سرکل سے 803کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تما م ملوث کنکشنز کے خلاف متعلقہ تھانو ں میں ایف آئی آر کے اندراج کےلئے درخواستیں دی گئیں ، 788کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوئے جبکہ 31کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ روز کے دوران سے گیپکو ریجن میں جاری کریک ڈاﺅن کے دوران 45زمیندار بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ 7 انڈسٹریل، 29کمرشل اور 721گھریلو صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن