• news

لاہور ہائیکورٹ میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023ءچیلنج

لاہور (خبر نگار) سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس 2023ءلاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، جسٹس سلطان تنویر احمد نے سرکاری اداروں میں جونئیر افسران کی بڑے عہدوں پر تعیناتی کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ درخواستگزار کے وکیل شہباز اکمل جندران نے موقف اپنایا کہ پنجاب سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس عدالت عالیہ کے فیصلے، آئین اور قانون سے متصادم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن