پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم‘ نیب کیس میں پارٹی تو سنگل بنچ فیصلہ سن سکتا ہے؟: ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے چوہدری پرویز الٰہی کو 3مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر وکلاءسے 27 ستمبر کو حتمی دلائل کر لئے۔ دوسری جانب جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر4 اکتوبر کو فریقین سے اس نقطے پر دلائل طلب کر لیے کہ سنگل بنچ کیس سن سکتا ہے یا نہیں؟۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب نیب اس کیس میں پارٹی ہے تو سنگل بنچ کیسے یہ کیس سن سکتا ہے؟ نیب نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ عدالت نے نیب جواب کی کاپی درخواست گزار وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔