حمزہ شہباز سے سابق ارکان اسمبلی کی ملاقات، نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے سابق ایم پی ایز اور سابق ایم این ایز سے ماڈل ٹاو¿ن مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے اہم مشاورت کی۔ قومی اسمبلی کی حلقہ وار ملاقاتوں کے سلسلے میں ہونے والی اس میٹنگ میں سیف کھوکھر، خواجہ عمران نذیر، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، میاں مرغوب، بلال یاسین، وحید عالم خان اور ذیشان رفیق نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی ملک میں امید اور ترقی کی واپسی ہو گی۔