وقت کا تقاضا ہے امت کے تصور کو بحال کیا جائے،وزیر مذہبی امور
اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے وقت کا تقاضا ہے امت کے تصور کو بحال کیا جائے۔ یہ بات نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ریاض میں سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماوں نے رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مسائل کے حل، تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی ۔ انیق احمد نے کہا جدید علوم کا حصول دینی ضروت ہے۔ شارٹ ٹرم اور لانگ پلاننگ کی ضرورت ہے امت کی غربت کا خاتمہ کیسے کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے کہا پاکستان عالم اسلام کا اہم ترین ملک ہے۔ پاکستان پر جب بھی نظر ڈالتے ہیں ہماری قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔